5

بیوی کو طلاق دینے کا پچھتاوا 22 سالہ لڑکے نےخودکشی کرلی

(ویب ڈیسک) کراچی میں ایک شخص نے پہلے بیوی کو طلاق دی اور اس کے کچھ گھنٹے بعد دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ 
خوکشی کرنے والے شخص کی عمر  22 سال ہے۔ وہ  اورنگی ٹاؤن گلشن بہار کا رہائشی اور ایک بچے کا باپ تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے جھگڑے کے دوران بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ بیوی کو طلاق دینے کے بعد خدلبرداشتہ نوجوان ک خودکشی کر لی۔

اس کے بعد اس نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او پاکستان بازار معراج انور نے بتای خودکشی کا یہ ا واقعہ گلشن بہار گلی نمبر 19 سیکٹر 16 کے گھر میں پیش آیا ہے ،  خودکشی کرنے ولاے کا نام  کاشف عرف راجہ ولد صدیق ہے۔ 

  ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا  کہ اس نے گھریلو جھگڑے کے دوران 2 روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی اور اسی بات سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گھر کے اندر گلے میں پھندے لگا کر خودکشی کرلی اور ابتدائی تفتیش میں بھی واقعہ خودکشی کا ہی معلوم ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیئے:  جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج ہلاک 
متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور بیروزگار بھی بتایا جاتا ہے تاہم پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے مزید چھان بین کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں