2

سیلاب کی وارننگ جاری

(زبیر احمد)مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔
گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 45 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ،ایک روز میں گڈو بیراج کے مقام پر 44 ہزار 324 کیوسک پانی کا اضافہ ہواہے۔
 کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 82 ہزار 185 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،تاہم دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اس وقت صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت کئی شہروں میں بارشوں کا نیا اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ماہرین کے مطابق گڈو بیراج پر چار لاکھ کیوسک تک پانی کاشتکاروں کی ضرورت ہے،اگرپانچ لاکھ کیوسک سے پانی تجاوز کر گیا تو پھر کچے کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں