
(ویب ڈیسک )کویت نے ایران کےخلاف فوجی کارروائیوں میں اپنی مبینہ شمولیت سےمتعلق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
کویتی حکام کاکہنا ہےکہ کویت نےکسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ایران کےخلاف کسی جارحانہ کارروائی کے لیےاپنی سرزمین،فضائی حدود یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔؎
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا اعلان،امریکی سیاست میں نئی ہلچل!
کویتی حکومت نےخطے میں اپنے غیرجانبدارانہ مؤقف کو برقرار رکھنےکا اعادہ کرتےہوئےکہا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں کویت کی شمولیت سے متعلق دعوے درست نہیں۔
یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افواج کو ایک روز کیلئے ایران پر حملے روکنے کا حکم دیا تھا۔
امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے شدت سے بڑھانے کا آپشن بھی ہے۔ مگر اسمارٹ اسٹریٹیجی یہ ہے کہ ایران سے ڈیل کی جائے۔
حملوں کے لیے تیارہ ہیں مگر ایران سے بات بھی کی جارہی ہے،امریکی فوج ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کی تیاری کررہی ہے،صدر ٹرمپ نے اس کی تاحال منظوری نہیں دی۔






