3

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

( ویب ڈیسک )چین نے فلپائن پر جنوبی بحیرۂ چین کے متنازع علاقے میں اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرے، جبکہ بیجنگ نے اپنے کوسٹ گارڈ کی کارروائی کو قانونی اور جائز قرار دیا ہے۔

چین نے فلپائن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرۂ چین میں واقع متنازع ہوانگ یان ڈاؤ (اسکاربرو شول) کے قریب اپنی مبینہ خلاف ورزیاں، اشتعال انگیز کارروائیاں اور تشہیری مہم فوری طور پر بند کرے۔

شنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فلپائنی جہاز جان بوجھ کر چین کے زیرِ دعویٰ ہوانگ یان ڈاؤ کے سمندری علاقے میں داخل ہوئے، جس کے بعد چین نے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے۔

لن جیان کا کہنا تھا کہ ہوانگ یان ڈاؤ ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے اور چینی کوسٹ گارڈ کی کارروائیاں مکمل طور پر قانونی، پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

انہوں نے فلپائن پر الزام لگایا کہ اس نے حالیہ کارروائی کے دوران صحافیوں کو بھی اپنے جہازوں پر ساتھ لے جا کر معاملے کو غیر ضروری طور پر نمایاں کیا اور سمندر میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

 
چینی ترجمان نے کہا کہ فلپائن جنوبی بحیرۂ چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن رہا ہے، اس لیے اسے فوری طور پر اشتعال انگیز اقدامات سے باز آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں