4

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم جاری ہلاک دہشتگردوں کی تعداد16 ہوگئی

(احمدمنصور)سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کلی کند عمرانی، کھڈکوچہ، مستونگ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامناکرناپڑاہے ،فورسز نے آپریشن العزم میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے، کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16دہشت گرد جہنم واصل کئے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں