5

روٹی کی نئی سرکاری قیمت؟ نان بائیوں نے بڑااعلان کردیا

ّ(طاہر جمیل خان)روٹی کی قیمت کے معاملے پر نانبائیوں اور انتظامیہ میں معاملات طے نہ پا سکے۔
 متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کاروبار بند کرنے کا عندیہ دے دیا، روٹی کی فروخت بند کرنے یا تندور مکمل بند کرنے پر مشاورت جاری ہے،کہاجارہاہے کہ سادہ روٹی کی فروخت بند کرکے صرف نان اور خمیری روٹی فروخت کی جائے گی۔
 نانبائیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ روٹی 14 روپے میں بیچنے پر مجبور کر رہی ہے، سرکاری نرخ 14 روپے پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں ، روٹی کا سرکاری نرخ 25 روپے مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کاکہناہے کہ گیس، آٹا، کرائے سمیت اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں،14 روپے کی 100 گرام روٹی فروخت کرکے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے،روٹی کا سرکاری نرخ نہ بڑھایا گیا تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں