4

فیصلہ ہوگیا۔۔۔!! ٹریفک پولیس کی یونیفارم پھر تبدیل

(عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس لاہورکی بدلی گئی یونیفارم ایک سال بھی نہ چل سکی اوراسے ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار پہلے والا یونیفارم پہنیں گے،ٹریفک پولیس سفید شرٹ  اورنیلی پینٹ کی بجائے بلش گرے یونیفارم پہنے گی۔
سابق سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی تھی اورپولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو5-5ہزار فراہم کئے گئے تھے۔
یونیفارم تبدیلی کے بارےمیں ڈی آئی جی لاجسکٹس اینڈ پروکیورمینٹ کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں اے آئی جی لاجسٹکس، ایس پی آر ایم پی اور ایس پی پی ایچ پی نےشرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
پنجاب ہائی وے پٹرول وردی کا موجودہ پیٹرن جاری رکھے گی،ہریونٹ کے افسران و اہلکاروں کو ایک یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں