4

 بیرون ملک جانے کیلئے درکار سرٹیفکیٹ بیچنے والی لیبارٹری پکڑی گئی

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں بیرون ملک جانے کیلئے درکار سرٹیفکیٹ بیچنے والی لیبارٹری پکڑی گئی۔
محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس بنانے والی لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے، مری روڈ پر قائم نجی لیبارٹری سیل کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حافظ جواد زاہد کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والے شہری جعل سازوں سے بچیں اور محکمہ ہیلتھ راولپنڈی سے ویکسینیشن کرائیں، محکمہ ہیلتھ راولپنڈی گردن توڑ بخار، کرونا، ٹی بی، ٹائیفائیڈ، پولیو، ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک بیماریوں کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ہیلتھ کارڈ بھی جاری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات:پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع
محکمہ ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری جعلی ویکسینیشن کرنے والوں سے دور رہیں اور ان کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے جعل سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے،لیبارٹری کے  مالک حج ،عمرہ اور نوکری کے لئے بیرون ممالک جانے کے خواہشمندوں سے ہزاروں روپے لے کر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بیچتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں