4

فیملی ڈرامے کی ریوائیول کیلئے حکومت ساتھ دے:فنکاروں کا مطالبہ

(ویب ڈیسک)سٹیج کے سینئر فنکار فیملی اور صاف ستھرے ڈرامے کیلئے میدان میں کود پڑے ،انہوں نےصوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور پنجاب آرٹس کونسل سے پنجاب بھر میں تھیٹر ہال دینے کا مطالبہ کردیا ۔
لاہورپریس کلب میں ہنگامی پریس کرتے ہوئے سینئرفنکاروں گوشی خان،تابندہ علی،ظفر ارشاد،سلیمان سنی اوردیگر نے کہا کہ ہمیں نہ تو حکومت سے فنڈز چاہئیں اور نہ ہی کچھ اور بس ہمیں معیاری صاف ستھرے اور سکرپٹڈ ڈرامےکرنے کیلئے پنجاب بھر میں کہیں ہال مہیا کردے، ہم اس کا کرایہ بھی ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
 گوشی خان نے کہا کہ کئی سینئر فنکاروں کو گھر بٹھادیا گیا ہے،اصل فنکار دل گرفتہ ہے اور وہ آہستہ آہستہ ڈرامے سے دور ہورہا ہے،ہمارے ساتھ محسن گیلانی، جواد وسیم،حسن مراد سمیت متعدد فنکار ایسے ہیں جو ڈرامے کی ریوائیول چاہتے ہیں ،ہم یہ آواز گزشتہ کئی برس سے اٹھا رہے ہیں ۔
تا بندہ علی نے کہا کہ فنکاروں کی رجسٹریشن کی جائے اور اس کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،ہم ڈرامے کو بہتر کرنے کا عزم لے  کر نکلے ہیں،انشاء اللہ اس میں کامیاب ہوں گے۔
 ظفر ارشاد نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر ستھرا ڈرامہ کرناچاہتے ہیں اس حوالے سے حکومت ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں:رجنی کانت کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ
 راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹسٹ سلیمان سنی نے کہا کہ ہم فیملی ڈرامے اور گانے پر بحث کررہے ہیں، ہم جین زی کو اپروچ ہی نہیں کررہے ،ہمیں آج کی نوجوان نسل جین زی کیلئے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے ورنہ فنکار تو فنکار ڈرامہ اپنی موت آپ مرجائے گا اور یہ جین زی ہمیں دفنا دے گی،خدارا اس نسل کیلئے سوچنے کی ضرورت ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں