
(24نیوز) قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب رانی پور سے کراچی جانے والی مسافر وین الٹ گئی،حادثے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتار کے باعث اوور ٹیک کرنے سے پیش آیا،زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا گیا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا گیا جن میں سے 3 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :مری میں گاڑی 15 فٹ گہری کھائی میں جا گری, خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی






