2

سوات اور گردنواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش بجلی کی فراہمی معطل

(عمر خطاب یوسفزئی)خیبرپختونخوا کی جنت نظیروادی سوات اور گردنواح میں  وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سوات کے مخلتف علاقوں (چپریال، مدین   بہرین کالام ) اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

 دوسری جانب بارش کے باعث گزشتہ کہی گھنٹوں سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 اس کے علاوہ تحصیل مٹہ  کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  نواب شاہ؛رانی پور سے کراچی جانے والی مسافر وین اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں