5

فیروزوالہ میں بارش کے کھڑے پانی میں3 بچے ڈوب گئے

(24 نیوز )فیروزوالہ میں بارش کے کھڑے پانی میں تین بچے ڈوب گئے، پٹھان کالونی فیروزوالہ میں نالہ بھیڑ کا بند ٹوٹنے سے افسوسناک سانحہ پیش آیا ،ایک ہی گھر کے تین بچے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ۔

جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں ، بچوں کی شناخت دانیال، نعمان اور برہان کے نام سے ہوئی ہے، بند ٹوٹنے سے آبادی میں 5 سے 10 فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔

لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو نیم مردہ حالت میں ہسپتال لے جانے کی  کوشش کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ڈی ایم اے کا بالائی اضلاع میں ’’گلاف ‘‘ کے خطرے کا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں