4

’’برص‘‘کے مرض کا علاج دریافت جلد کو سفید کرنیوالے میلانوسائٹس کی بحالی

(24 نیوز )سائنس دانوں نے وٹیلیگو (برص) کے علاج سے متعلق ایک اہم دریافت کی ہے جس سے مستقبل میں اس بیماری کے علاج کے لیے نئی اُمید پیدا ہوگئی ہے۔

برص ایک خودکار مدافعتی (آٹو امیون) بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام جلد کو رنگ دینے والے خلیات جنہیں میلانوسائٹس کہا جاتا ہے پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیتا ہے، ان خلیات کے ختم ہونے سے جلد اپنی رنگت کھو دیتی ہے اور سفید دھبے نمودار ہو جاتے ہیں۔

تاہم جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ برص سے متاثرہ جلد میں میلانوسائٹس مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک غیر فعال یا’’غیر پختہ‘‘ حالت میں چلے جاتے ہیں جہاں وہ اپنی بنیادی خصوصیات، خصوصاً جلد کو رنگ دینے کی صلاحیت، عارضی طور پر کھو دیتے ہیں۔

محققین کے مطابق جلد میں موجود ایک باریک تہہ جسے بیسمنٹ میمبرین کہا جاتا ہے, میلانوسائٹس کو صحت مند رہنے اور میلانین بنانے کے لیے ضروری سگنلز فراہم کرتی ہے لیکن برص  کے مریضوں میں اس تہہ کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں میلانوسائٹس کا اپنے اردگرد کے ماحول سے تعلق بدل جاتا ہے اور وہ اپنی معمول کی کارکردگی کھو کر غیر فعال حالت میں چلے جاتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں :کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں