
(24نیوز) لاہور میں پیدا ہونے والی سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے (ایاٹا) کی اگلی ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔ وہ نومبر میں اس عہدہ پر ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاہور میں پیدا ہونے والی سعدیہ زاہدی کو اپنا اگلا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔ وہ یکم نومبر کو عہدہ سنبھالیں گی اور ایئر لائن انڈسٹری کی اس سپروائزری باڈی کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاہور میں پیدا ہونے والی ماہر معاشیات سعدیہ زاہدی کو اپنی اگلی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر منتخب کیا ہے۔ سعدیہ زاہدی ایاٹا کی سربراہ بننے والی پہلی خاتون ہیں۔
موجودہ ڈی جی ولی والش کے 31 جولائی کو مستعفی ہونے کے بعد زاہدی یکم نومبر کو یہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔ عبوری مدت میں، آئی اے ٹی اے کی چیف فنانشل آفیسر سینڈرین لی بورگن تین ماہ کیلئے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے کام کریں گی۔
زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم میں منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ IATA کی9 ویں ڈائریکٹر جنرل بنیں گی۔ جنیوا میں قائم تنظیم کی قیادت عام طور پر کسی ایئر لائن کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر یا بورڈ کے ممبر کرتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے سعدیہ زاہدی کا تقرر اس روایت سے الگ ہے کیونکہ وہ ایوی ایشن اور ائیرلائنز کے بزنس سے کبھی وابستہ نہیں رہیں۔
ایاٹا کے بورڈ نے ورلڈ اکنامک فورم میں سعدیہ زاہدی کے تجربے کو تنظیم کے اثاثے کی حیثیت سے دیکھا۔
زاہدی نے ڈی جی کی پوسٹ پر قبول کرنے کے پیغام میں کہا کہ وہ جدت، لچک اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے موجودہ کام کو آگے بڑھانے کے لیے ایئر لائنز، حکومتوں اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
“میں اپنی ممبر ایئر لائنز، حکومتوں، اور شراکت داروں کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ IATA کی قابل ذکر بنیاد کو استوار کیا جا سکے، اس بات کو یقینی بنانا کہ ایوی ایشن جدت کو اپناتے ہوئے، لچک کو مضبوط کرتے ہوئے، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے دنیا کو جوڑتا رہے۔”
سعدیہ زاہدی نے ایئر لائنز کے لیے ایک مشکل وقت میں یہ پوزیشن قبول کی ہے، کیونکہ ہوائی سفر کی صنعت کو جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور یہ بڑھتے بڑھتے 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ بھی ہو گئیں جس کے سبب درجنوں ائیرلائنز شدید نوعیت کے مالیاتی دباؤ اور خساروں کو بھگت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرکوں پر بسیں گھوم رہی ہیں، بسوں سے کشمیریوں کو خریدا نہیں جا سکتا، کشمیری ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں گے؛شرجیل میمن
سعدیہ زاہدی سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ہوائی سفر سکی وجہ سے کاربن ایمیشنز کو کم کرنے کے بارے میں ہونے والی بحث کا بھی مقابلہ کریں گی ۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ائیر لائنز سے یہ توقع باندھی گئی ہے کہ وہ 2050 تک زیرو کاربن ایمیشن تک جائیں گی جب کہ اس شعبے کے کارنب ایمیشن خالص صفر تک پہنچنے کے ہدف کو زیادہ موثر طیاروں اور پائیدار ہوابازی کے ایندھن کی محدود فراہمی کے دباؤ کا سامنا ہے۔
سعدیہ زاہدی” ففٹی ملین رائزنگ” کی مصنف بھی ہیں۔ یہ کتاب پوری مسلم دنیا میں افرادی قوت میں خواتین کی شرکت میں اضافے کے بارے میں ہے۔
سعدیہ کی تعلیمی قابلیت میں سمتھ کالج سے اکنامکس میں بی اے، دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ سے انٹرنیشنل اکنامکس میں ایم فل، اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم پی اے شامل ہیں۔
اس سال جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم کے ایک پوڈ کاسٹ میں، زاہدی نے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ماحولیاتی خطرات کو کم توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ کاروباری رہنماؤں کی توجہ تجارتی تناؤ جیسے مسائل پر مرکوز ہے۔






