
( زاہدبشیر چودھری )آزاد کشمیر میں عام انتخابات کادنگل سج گیا۔
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ، میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں الیکشن ہورہے ہیں، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
میرپور ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے،پیپلزپارٹی، ن لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی، دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 296 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
میر پور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبھر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا






