3

بھارتی الزامات خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی اور داخلی عدم استحکام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں: دفتر خارجہ

( انور عباس)دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع سے متعلق بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان انتہائی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیانات اقوامِ متحدہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ جموں و کشمیر تنازع کے حقائق کو مسخ کرتا ہے، کشمیر کا مسئلہ ابھی بھی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت خطے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا ان بیانات کا مقصد بھارت کے کشمیر پر قبضے، خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی  اور اس کے اندرونی عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے، نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان ہر بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے غیر متزلزل عزم رکھتے ہیں، اور اس عزم کا مظاہرہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی تجارت کو بڑا جھٹکا؟باب المندب سے پریشان کن خبر آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں