
(24 ںیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کااجلاس ہوا جس میں پیرامیٹرزکوزیرغور لایاگیا، شرح سودساڑھے 11فیصد برقرار رکھی گئی ۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں کشیدہ صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھیں، جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح ساڑھے 5فیصد تھی ۔
انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے بعدجولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی، ایک سال میں مہنگائی کی شرح 7فیصد پرآجائے گی، توانائی کی صورتحال اور مقامی سطح پرکچھ بہتری آئی ہے۔
جمیل احمد نے کہا کہ اس سال کے آخر تک مہنگائی کی شرح میں کچھ بہتری آئے گی، گندم کی قیمت میں اضافہ ہواکچھ مہینوں میں اگلےکرنٹ اکأونٹ ڈیفیسٹ صفر عشاریہ 1فیصد سے ایک فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
کرنٹ اکائونٹ ڈیفیسٹ 2026میں 139ملین ڈالر رہا، زرمبادلہ دسمبر 2026میں 20عشاریہ 2ارب ڈالر تک لے جائیں گے، ترسیلات زر 41عشاریہ 6ارب ڈالر رہیں، اگلے سال ترسیلات زر 44ارب ڈالر تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے






