2

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مظفرآباد پہنچ گئے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے استقبال کیا

(روزینہ علی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مظفرآباد پہنچ گئے،  وزیر اعظم ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا ۔

سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز سید نئیر بخاری اور دیگر نے بھی مظفرآباد پہنچنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں آج الیکشن ہو رہے ہیں جس کے دوران پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہو گیا ہے ، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتیں آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کے لیے پر عزم ہیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اسی سلسلے میں آج آزاد کشمیر پہنچے ہیں  جس کے دوران وہ آزاد کشمیر میں الیکشن کے نتائج کا جائزہ لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں