1

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل سید عامر رضا کی ملاقات،نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

(احمد منصور) کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ مقرر ہونے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ریان کیتھ، مائیکل جیمز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں