1

کاش بلاول بھٹو اپنی تقریر میں کہہ سکتے کشمیر کو کشمور بنائیں گے:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات 

(راو دلشاد )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  نے کہا  ہے کہ پیپلز پارٹی کے کچھ ہمارے دوستوں نے پریس کانفرنس کی ان کو جواب دینا چاہتا ہوں، دو دن پہلے انھوں نے لاہور میں پاور شو کیا ، ایک ہزار کرسیاں لگائی ہوئی تھیں لیکن جب وہاں کارکنوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے چیئرمین کون ہے ،ان کو پتہ نہیں تھا، کاش وہ پڑھی لکھی تعلیم کے معاملے پر گفتگو کرتے، کاش وہ کچے کے معاملے پر بات کرتے، لاہور سے سکھر جاتے ہیں اور سکھر سے حیدر آباد کراچی جائے تو صورتحال دیکھ لیں۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ باقی صوبوں کے بچے پنجاب میں پڑھ رہے ہیں، کاش بلاول بھٹو اپنی تقریر میں کہہ سکتے کشمیر کو کشمور بنائیں گے، میری وزیر کی تعریف پورا پاکستان کرتا ہے، چن صاحب کاش آپ کبھی سرگودھا کارڈیالوجی کی طرح کوئی صوبہ بناتے، کے پی کے اور سندھ میں بھی سکول آؤٹ سورس ہورہے ہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ نے پانچ ہزار سات سو سکول پہلے فیز میں آؤٹ سورس کیےہیں، آج پانچ لاکھ تیس ہزار بچے اس میں پڑھ رہے ہیں، تیس فیصد بچوں کا اضافہ ہوا ہے، میری وزیر اعلیٰ نے پنجاب کو سیف بنایا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ عید پر ستھرا پنجاب پر گفتگو کی ،سندھ کو ستھرا پنجاب کے ورکرز سے معافی مانگنی چاہئے ، قبرستانوں سے آلائشیں نکلتی تھیں،کیا سندھ نے ستھرا پنجاب کی طرح کی کبھی پالیسی اپنائی؟کاش آپ اپنی گندم کی پروڈکشن پر کام کرلیتے،کاش اپنے کسان کو بھی لان دے دیتے،
میں جانتا ہوں لوگ محمد نواز شریف سے پیار کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے سے بات کرنی ہے تو تعلیم اور صحت پر کریں، کیا پیپلز پارٹی نے ریفارمز کی ہیں تو ہم سے بات کریں، کراچی میں ایک روڈ ان سے بن نہیں رہی،پہلی مرتبہ پانچ ملین پیپر ہم نے مارک کیئے ہیں، ہم اپنے بچوں کو ٹرانسپیرنٹ رزلٹ دینا چاہتے ہیں،آج ہمارے بچے یونیورسٹیوں میں مفت پڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں