
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ دیگر غیرملکی کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر1 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 277.87 روپے سے کم ہوکر 277.86 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 279.87 روپے پر آگیا ۔ یورو 85 پیسے مہنگا ہوکر 322.67 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.05 روپے مہنگا ہوکر 377.69 روپے ، یو اے ای درہم 15 پیسے مہنگاہوکر 76.95 روپے ، سعودی ریال 4 پیسے مہنگاہوکر 75.29 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کو ایک بار پھر پر لگ گئے، قیمت میں یکدم بڑا اضافہ






