1

راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

(24نیوز)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شہزاد ٹاؤن ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے وقوعہ کا نوٹس لیا تھا،پولیس نے ملزم راشد کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیموں نےکامیاب چھاپہ مارا،ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن نے ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کی شناخت کی۔ 

ڈی آئی جی محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف ہراسانی یا بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  گلوبل سپر لیگ: گویانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو 53 رنز سے شکست دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں