
(24 نیوز)لاہور کے علاقے شالیمار روڈ، غوثیہ چوک کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی،حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 2 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، جبکہ 2 افراد کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، متاثرین میں 35 سالہ شاہد، 35 سالہ زینب، 20 سالہ مجاہد، 3 سالہ رجب شامل ہیں۔
کمرے کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی،خستہ حالی کے باعث چھت گری، آپریشن مکمل کر لیا گیا،امدادی کارروائیوں میں 5 ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز، 18 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے






