(24 نیوز)کراچی میں موچکو پولیس کاسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری، حب بلوچستان سے مضحر صحت انڈین گٹکا لے کر آنے والی تین گاڑیاں موچکو چیک پوسٹ پر پکڑی گئیں۔
موچکو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، لاکھوں روپےمالیت کا723عددپیکٹ 80 ہزار پڑیاں انڈین گٹکا برآمد کیا گیا ۔
پہلی کاروائی میں حب سےآنے والی کارسے185عدد پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرکے عنایت اللہ نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، دوسری کاروائی میں پسنجر مزدا سے238 عدد پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تیسری کاروائی میں کلٹس کار سے 300 عدد پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرکے عبدالرحمان نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے






