1

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی ایکسپورٹ پیکج کی منظوری

(24 ںیوز )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدات بڑھانے کے لیےخصوصی ایکسپورٹ پیکج کی منظوری دے دی، کم شرح سود پر ایکسپورٹ فنانسنگ، ایس ایم ای سیکٹر کو بھی خصوصی سہولتیں ملیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران برآمد کنندگان کے لیے3 نئی ایکسپورٹ فنانس سبسڈی سکیمیں منظور کی گئیں۔

اعلامیہ کے مطابق اضافی برآمدات پرکارکردگی سے مشروط ریبیٹ سکیم کی منظوری دی گئی،ای سی سی نےایکسپورٹ سکیموں کی6 ماہ بعد کارکردگی رپورٹ طلب کر لی، آئی پی پیزسے متعلق عالمی ثالثی مقدمات کے لیے4 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

بندجنکوز کے پنشنرز کو متعلقہ ڈسکوز سے پنشن کی ادائیگی اور رحمان8 کے پب ذخیرے کو ٹائٹ گیس ریزروائر قرار دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے،آر ایل این جی  پاور پلانٹس کو مقامی گیس فراہمی کے ٹیرف کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ای او بی آئی کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینوں کی منظوری بھی دی گئی ہے، ای او بی آئی کانظرثانی شدہ بجٹ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں