1

عوامی احتجاجبڑےملک نے گھٹنے ٹیک  دئیے! ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا  اعلان 

( ویب ڈیسک )اٹلی کی حکومت نے بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں اور عوامی احتجاج کے پیشِ نظر ڈیزل پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں عارضی کمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ اقتصادیات جیان کارلو جورجیٹی نے بتایا کہ حکومت نے ایک نیا حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت 6 اگست تک ڈیزل کی قیمت میں 17 یورو سینٹ فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ اس اقدام پر سرکاری خزانے کو تقریباً 125 ملین یورو کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، جس میں ٹرک ڈرائیوروں اور زرعی شعبے کے لیے ٹیکس ریلیف بھی شامل ہے۔

وزیرِ اقتصادیات کا کہنا تھا کہ اگر توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو 4 اگست کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے مزید اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم جورجیا میلونی نے کہا کہ حکومت نے محدود مالی وسائل کے باوجود فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: رونالڈو ایک منٹ میں کتنے روپے کماتے ہیں؟   کمائی جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے!

ادھر یورپی کمیشن اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ماضی میں ایندھن پر ٹیکس میں عمومی کمی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امدادی اقدامات صرف کم آمدنی والے اور زیادہ متاثرہ طبقے تک محدود ہونے چاہییں تاکہ قومی بجٹ پر غیر ضروری دباؤ نہ پڑے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں سیلف سروس اسٹیشنز پر پیٹرول کی اوسط قیمت 1.982 یورو فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.185 یورو فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جب کہ موٹرویز پر دونوں ایندھن کی قیمت 2 یورو فی لیٹر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

اٹلی کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو 2 یورو فی لیٹر سے کم رکھنا ہے، جبکہ بڑھتے مالی دباؤ کے باعث حکومت یورپی یونین سے آئندہ چند برسوں کے لیے بجٹ خسارے کی حد میں نرمی کی بھی درخواست کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں