1

معروف کرکٹر کے گھر صف ماتم 10ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے چل بسی

(شہباز علی)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی علیشا گھر میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

 ذرائع کے مطابق علیشا گھر میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تاروں کے قریب پہنچ گئی اور انہیں چھونے سے کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

واقعے کے وقت محمد خلیل امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے، بیٹی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نےبھی بیٹی کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیش کے بغیر بھی بجلی کا بل ادا کریں، کے الیکٹرک نے آسان بلنگ سہولت متعارف کرا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں