2

1.25 ارب ڈالر کی ڈیل نے  توانائی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

( ویب ڈیسک )امریکی توانائی کمپنی  ے شمالی امریکا میں اپنے قدرتی گیس مارکیٹنگ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے نجی کمپنی   کو خریدنے کا اعلان کیا ہے،اس معاہدے کی مالیت 1.25 ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سودا  فائیو پوائنٹ انفراسٹرکچر  کیا جا رہا ہے، جس کے بعد  ٹیون ایگل ایکسپنڈ انرجی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر کام کرے گی  معاہدہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

  ٹیون انرجی جو 2010 میں قائم ہوئی تھی، قدرتی گیس اور بجلی کی مارکیٹنگ، اثاثہ جات کے انتظام، لاجسٹکس اور تجزیاتی خدمات میں کام کرتی ہے۔ کمپنی اس وقت روزانہ 5 ارب مکعب فٹ سے زائد قدرتی گیس کی مارکیٹنگ کرتی ہے جبکہ تقریباً 44 ارب مکعب فٹ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کا انتظام بھی رکھتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:BYD  کی سستی ترین  الیکٹرک کار متعارف! قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

 ایکسپنڈ اے مطابق اس حصول کے بعد کمپنی کی گیس مارکیٹنگ صلاحیت بڑھ کر تقریباً 14 ارب مکعب فٹ روزانہ ہو جائے گی، جبکہ کمپنی کو سالانہ تقریباً 750 ملین ڈالر اضافی فری کیش فلو حاصل ہونے کی توقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاہدے سے Expand Energy صرف قدرتی گیس پیدا کرنے والی بڑی کمپنی نہیں رہے گی بلکہ شمالی امریکا کی نمایاں مربوط توانائی کمپنیوں میں شامل ہو سکتی ہے۔

 آر بی سی  کے تجزیہ کار اسکاٹ ہینولڈ نے کہا کہ یہ سودا کمپنی کی مارکیٹنگ اور کمرشل صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا، تاہم سرمایہ کار اس حکمت عملی کو مختلف انداز میں دیکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ روایتی گیس پروڈیوسرز کے مقابلے میں ایک مختلف راستہ ہے۔

کمپنی کے مطابق حصول کے لیے رقم نقدی اور موجودہ قرض سہولت کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جبکہ نئی مشترکہ کمپنی کو امریکا اور کینیڈا کی تقریباً 90 فیصد قدرتی گیس مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گی۔

 
 
 
 
 
 

 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں