1

پاکستان و امریکہ علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کررہے ہیں : اسحاق ڈار

(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں امریکی کانگریس کے ارکان اور کاروباری وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا مشترکہ عزم ہے  جبکہ پارلیمانی روابط کی اہمیت بھی پہلے سے بڑھ گئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کامیابی سے کام کر رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مخلصانہ سہولت کار کا کردار ادا کیا  اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں