3

بجلی صارفین کیلئے پریشان کن خبر!

(اویس کیانی) کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین اضافے کے لیے ہوجائیں تیار،بجلی ایک روپے20 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کل سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اس سے قبل مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق جولائی کے بجلی بلوں میں کیا گیا۔  

یہ بھی پڑھیں:خاموش نہیں رہیں گے، نہ جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے: بلاول بھٹو کا انتخابی نتائج پر اظہارِ تحفظات

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں