2

ملتان:میٹرک کے سالانہ امتحان کا نتیجہ 6 اگست کو جاری ہوگا

(شکیل سلطان)تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک اول سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

 بورڈ حکام کے مطابق میٹرک امتحان 2026 کا نتیجہ جمعرات 6 اگست کو صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا۔

طلبہ و طالبات اپنا رزلٹ گھر بیٹھے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن چیک کر سکیں گے۔

 نتیجہ دیکھنے کے لیے امیدواروں کو بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر مطلوبہ معلومات درج کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں:2 اگست تک موسلا دھاربارشیں،اربن فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری

بورڈ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جو امیدوار اپنے نتائج کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہیں، وہ رزلٹ جاری ہونے کے بعد 15 روز کے اندر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

 ری چیکنگ کا عمل تعلیمی بورڈ کے مقررہ قوانین اور ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رزلٹ اور ری چیکنگ سے متعلق تازہ معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ اور سرکاری اعلانات کو ہی ترجیح دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں