
(اشرف خان) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر1 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 277.86 روپے سے کم ہوکر 277.85 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.87 روپے پر برقرار رہا ،یورو 65 پیسے کمی سے 322.02 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.26 روپے کمی سے 376.43 روپے ،سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.27 روپے پرآگیاجبکہ یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.96 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:دیت کی قیمت مقرر , وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا






