
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو خریدا نہیں جا سکتا،بری طرح شکست دے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے پھر سے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےایران اب ہمارے ساتھ معاہدے کی بات کر رہا ہے،اگر ہم سخت کارروائی نہ کرتے تو مذاکرات کی نوبت ہی نہ آتی،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مذاکرات ناکام ہوئے تو بڑے حملے کیلئے تیار رہیں،امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، عسکری قیادت اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایران اب اپنی سابقہ صلاحیت کے صرف تقریباً7 فیصد کی رفتار سےڈرون تیار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی






