
(روزینہ علی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نےہالینڈ کے رچرڈ ڈی سنائیجر قومی ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقررکردیا۔
پی ایچ ایف نے خواتین ہاکی کی بحالی کے لیے طویل المدتی حکمت عملی کے تحت اہم تقرری کر دی،رچرڈ ڈی سنائیجر ہالینڈ اور بیلجیئم میں دو دہائیوں سے زائد کی اعلیٰ سطح کی کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،رچرڈ ڈی سنائیجر سابق ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے ایچ سی ڈریگنز اور ایل ایم ایچ سی لارن رہے ہیں۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی رچرڈ ڈی سنائیجر کی تقرری سے خواتین ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
صدر پی ایچ ایف کے مطابق نئے ہیڈ کوچ قومی کوچنگ ایڈوائزر ہرمن کروئس کے ساتھ مل کر خواتین ٹیم کے معیار کو بہتر بنائیں گے،رچرڈ ڈی سنائیجر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یورپی ہاکی کلبوں میں تربیت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
صدر پی ایچ ایف نےمزید کہاہے کہ پی ایچ ایف سکول کی سطح سے قومی ٹیم تک لڑکیوں کی ہاکی کے لیے ایک پائیدار نظام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہماری لڑکیاں بہترین مواقع کی حقدار ہیں، ان کی مکمل سرپرستی کی جائے گی،اس جدید ہاکی پروگرام سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام دوبارہ روشن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سابق کپتان زین الدین زیڈان قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر






