1

ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام کو یکجا کرنے کا معاہدہ

(بلال خان نیازی) ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام کو یکجا کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ طلبہ اور آئی ٹی ماہرین کی ڈگریوں کی اب ڈیجیٹل تصدیق ہوگی،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اور سی ای او پی ایس ای بی فیصل جدی نے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔

پاکستان کا پہلا قومی تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹیلنٹ پول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈگری ویری فکیشن کی یکجائی سے ڈیجیٹل ورک فورس میں شفافیت اور اعتماد بڑھے گا۔

پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے عالمی اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،تعلیمی اداروں اور صنعت کے باہمی ربط سے ڈیجیٹل پاکستان کا وژن تقویت پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی عمان کی جانب سے بین الاقوامی سکالرشپس کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں