1

مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کا الرٹ جاری5 اگست تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی

(روزینہ علی) پروینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کا الرٹ جاری کردیا،29 جولائی سے 5 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی، لیہ، بھکر، نورپور تھل، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 31 جولائی سے 3 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے،مری  گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر میلہ کی صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی  ہدایات کی ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے،بالائی کیچمنٹس میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ان سے ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے،برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے،شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، بوسیدہ اور کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں،مون سون سیزن میں کچے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں پانی اور بجلی تاروں و کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں،عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں،ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں : سمگلنگ کی کوشش ناکام!کسٹمزحکام نےمسافروں سے کرورڑوں ملکی و غیرملکی کرنسی برآمدکرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں