1

کراچی پولیس کی مشترکہ کارروائی اغوا برائے تاوان کیس میں نامزد 4 ملزمان گرفتار

(مبشر حسین)کراچی  میں سعود آباد آپریشن فورس اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ کامیاب کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان کیس میں نامزد خاتون سمیت چار ملزمان گرفتارکر لیے گئے ۔

ملزمان کو انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، واردات میں استعمال ہونے والی مبینہ گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان میں معاذ علی، محمد مطال، راشد علی سید اور عافیہ عرف شاہدہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مغوی بچے کا پڑوسی اور اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے،گرفتار ملزمان نے 9جولائی کو 10 سالہ خضر نامی بچے کو اغوا کیا تھا، مغوی بچے کو فالکن کالونی سے 12 گھنٹوں کے اندر بازیاب کرایا تھا،مزید گرفتاریاں متوقع کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں