1

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

( فاران یامین ، احتشام کیانی، رمشا اسماعیل،در نایاب)محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔
نارووال،شکر گڑھ اور سرائے عالمگیر میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، فیروزوالا میں بھی تیز بارش سے 7سے8 فٹ پانی جمع ہوگیا،پانی گھروں میں داخل  ہوگیااورشہریوں نے چھتوں پر پناہ لے لی۔
لاہورشہر میں بارش کے باعث ٹھنڈی ہوا چلنے سے حبس کا خاتمہ ہوگیاہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33اور کم سے کم 27 ڈگری ہوگا،شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک ہوگا۔

واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق  لکشمی چوک پر 15.8، اپر مال پر1.8، مغلپورہ میں 44.4، تاجپورہ میں 38.6، نشتر ٹاؤن میں 4.4، چوک ناخدامیں 20.2، پانی والا تالاب میں19.8، فرخ آباد میں1،   جوہر ٹاؤن  میں26.8، شادی پورہ میں 7.4, سگیاں میں 0.2اور مناواں میں 13.2، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ 44.4 ملی میٹر بارش مغلپورہ میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسیٔ آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں.

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں آج وقفے وقفے سے بار ش ہو گی، اسلام آباد کا موسم گرم اور مرطوب ہے،دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز بارش اور آندھی چلے گی،شہر اقتدار میں آج وقفے وقفے سے بار ش ہو گی،دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز بارش کے ساتھ آندھی چل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34°C جبکہ کم سے کم 26°C رہنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے، اس لئے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے،آندھی اور گرج چمک کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بوندا باندی ہو سکتی ہے،کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب ہے،31 جولائی سے 2 اگست تک شہر قائد میں بارش ہو گی ،شہر قائد میں آج بوندا باندی ہو سکتی ہے، کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب ہے اور31 جولائی سے 2 اگست تک شہر قائد میں بارش ہو گی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری ریکارڈ ہوا ہے،شہر میں جنوب مغربی سمت سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے ۔
دوسری طرف شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار سو پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں