
(کاوش میمن)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھرکمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 4040 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 857 روپے سستاہونے کے بعد3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے کاہوگیاہے۔
فی تولہ چاندی 68 روپے کمی کے ساتھ 6291 روپے پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ؛ سرکاری اعدادوشمار سامنے آگئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز24 کیرٹ فی تولہ سونا 4300 روپےسستا ہو کر4لاکھ 27ہزار 436روپے کا ہوگیاتھاجبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3687 روپےکی کمی کے ساتھ 3لاکھ 66ہزار 457روپے ہوگئی تھی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی174 روپےکی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ چاندی 6223 روپےکی ہوگئی تھی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر سستا ہوکر فی اونس 4050 ڈالر کا ہو گیا تھا۔






