
(اویس کیانی،احسن عباسی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور سکیورٹی صورتحال پر صدرمملکت کوبریفنگ دی۔
صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی امیدواروں کوان کی نشستیں اسمبلی اجلاس سےپہلےدلواؤں گا:بلاول بھٹوکااعلان
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔






