
(24 نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن اور نوجوانوں جیسی توانائی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں 58 سالہ صائمہ نور کو سکواٹس، کیٹل بیل سوئنگز سمیت مختلف مشکل ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جس پر صارفین نے ان کی طاقت، سٹیمنا اور فٹنس سے بھرپور طرزِ زندگی کی تعریف کی ہے۔
دیگر ویڈیوز میں ان کو ایک سیلون کا وزٹ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ان کے وزن میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
مداحوں نے انہیں ایور گرین قرار دیتے ہوئے ان کی جوان نظر آنے والی شخصیت کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں:فٹبال کی دنیا میں ہلچل! نیمار نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
بعض صارفین نے مذاقاً یہ بھی کہا ہے کہ ویڈیوز اتنی متاثر کن ہیں کہ بظاہر مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ معلوم ہوتی ہیں۔
اس دوران صائمہ نور کے پرانے انٹرویو کلپس بھی دوبارہ وائرل ہوئے، جن میں انہوں نے اپنی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں خود کو زائد وزن کا شکار محسوس کرتی تھی، جس کے بعد میں نے اپنی صحت بہتر بنانے کے لیے طرزِ زندگی میں بڑی تبدیلیاں کیں۔
صائمہ نور کے مطابق میں کسی پیچیدہ ڈائٹ پر عمل نہیں کرتی بلکہ متوازن غذا کم مقدار میں کھاتی ہوں اور انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ (Intermittent Fasting) کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے ہوئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ورزش، ذہنی سکون اور نظم و ضبط پر مبنی طرزِ زندگی نے ناصرف فٹنس اور توانائی بحال کی بلکہ صحت مند اور تر و تازہ شخصیت بھی دی۔






