1

عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامہنگاچاندی سستی ہوگئی

(24نیوز)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامہنگاجبکہ چاندی سستی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 4,050 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
 عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 76 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی 6 ہزار 215 روپے فی تولہ پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال،نوٹیفیکیشن جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 4040 ڈالر فی اونس پر آگیاتھا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کاہوگیاتھا۔
دس گرام سونا 857 روپے سستاہونے کے بعد3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے کاہوگیاتھاجبکہ فی تولہ چاندی 68 روپے کمی کے ساتھ 6291 روپے پر آگئی تھی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں