
(آزاد نہڑیو)سندھ میں کالجز کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
صبح اور شام کی شفٹ کا الگ الگ شیڈول جاری کیاگیاہے جس کے مطابق یکم اگست سے نئے اوقاتِ کار پر عملدرآمدہوگا۔
نئے اوقات کارکے مطابق صبح کی شفٹ صبح 8:30 بجے شروع ہوگی،پیر، جمعرات اور ہفتہ کوکالجز 1:30 بجے بند ہوں گے۔
جمعہ کو صبح کی شفٹ 11:30 بجے تک جاری رہے گی جبکہ شام کی شفٹ 3 بجے سے 7 بجے تک ہوگی،جمعہ کو شام کی شفٹ 2:30 سے 5 بجے تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کے 13 سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
سرکاری کالجز میں نئے اوقات نافذ کر دیے گئے ہیں جس کامحکمہ کالج تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیاہے ۔






