(ویب ڈیسک)اداکارہ عروبہ مرزا نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ انسٹاگرام پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئےرابطے کی کوششوں کاالزام عائدکردیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پرمبینہ اسکرین شاٹس شیئرکیے،جن میں بظاہرثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگوشروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں دکھائی گئی ہیں.
اداکارہ نے اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا’’مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔‘‘
یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر جاری اس تنازع کا نیا رخ ہے، تاہم ثاقب چدھڑ کی جانب سے عروبہ مرزا کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ۔






