1

قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت!انمول پنکی کیلئے بڑا ریلیف

(ویب ڈیسک)ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج قتل کے مقدمے کو کیمیکل رپورٹ کی روشنی میں قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اسے قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا۔

چالان کی اسکروٹنی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر اسداللہ میتلو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرعارف سیتائی نے کی۔

چالان میں کہا گیا کہ کراچی یونیورسٹی کی کیمیکل رپورٹ کی روشنی میں قتل کی دفعہ ختم کی گئی جس میں بتایا گیا کہ متوفی کی موت نشے کے باعث ہوئی تاہم مرنے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی  جبکہ اس کا ڈی این اے بھی حاصل نہیں کیا جا سکا۔

قانونی ماہرین کے مطابق قتل کے مقدمے میں زیادہ سے زیادہ سزا سزائے موت اور کم از کم عمر قید ہو سکتی ہے، تاہم دفعہ 322 (قتل بالسبب) کے تحت جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمہ کو دیت کی ادائیگی کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بغدادی پولیس نے انمول عرف پنکی کے خلاف لاش ملنے کے تقریباً ایک ماہ بعد قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ مقدمے کے مدعی عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  بی ٹی ایس کا گریمی 2027ء ایوارڈز کے بائیکاٹ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں