1

خطرناک ملزم عمر بٹ سی سی ڈی مقابلے میں مارا گیا

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ کے علاقہ گکھڑ منڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) مقابلے کے دوران خطرناک ملزم عمر بٹ مارا گیا۔ 

 ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم اغواء قتل اور بھتہ خوری میں ملوث فہدی گروہ کا اہم شوٹر تھا،ملزم عمر بٹ کے خلاف سنگین نوعیت کے 13 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق گروہ کا سرغنہ فہدی جٹ امریکہ میں مقیم ہے،فہدی جٹ امریکہ میں بیٹھ کر تاجروں سے بھتہ لیتا تھا،بھتہ نہ دینے والوں پر ملزم عمر بٹ کے ذریعے فائرنگ کروائی جاتی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ فہدی جٹ کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا قانونی عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت!انمول پنکی کیلئے بڑا ریلیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں