(ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ پانے والے معروف گلوکار، نگمہ لگار اور اداکار موٹر بائیک کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
آئرش گلوکار، نغمہ نگار اور فلم ’ونس‘ کے سٹار گلین ہینسارڈ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، وہ ڈبلن کے ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ ڈاکتروں نے ان کو بچانےکی سرتوڑ کوشش کی لیکن آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔گلین ہینسارڈ نے کم عمری میں موسیقی کا سفر شروع کیا اور 1990 میں آئرش بینڈ ’دی فریمز‘ کی بنیاد رکھی تھی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ آئیرش گلوکار گلین ہینسارڈ کے فینز ان کی بے وقت المناک وفات سے دکھ کی کیفیت میں ہیں۔

گلین ہینسارڈ کو 2007 کی مشہور میوزیکل فلم ’ونس‘ میں مرکزی کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اس فلم کے لیے ان کے سونگ’فالنگ سلولی‘ کو بہترین اوریجنل سونگ کا اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) ملا تھا۔

گلین ہینسارڈ کی وفات پر ان کے مداح گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔







