1

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سرفراز اور بابر کی میٹنگ میں گفتگو سامنے آ گئی

(ویب ڈیسک)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہو گا، اگر کوئی ذمے داری نہیں لے گا تو مشکلات بڑھتی جائیں گی۔

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور کپتان بابر اعظم کی ٹیم میٹنگ میں کی گئی گفتگو سامنے آ گئی۔

ٹیم میٹنگ میں سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ہارنے کے لیے نہیں آئے، ہمیں جیت چاہیے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہرائی جا رہی ہیں، بیٹنگ مسلسل کولیپس ہو رہی ہے اور حریف ٹیموں کے ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رنز کر رہے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے مومنہ اقبال،پھرسیدہ طوبیٰ اور اب میں ۔۔ عروبہ مرزا نے ثاقب چدھڑکی چیٹ لیک کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں