
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سماعت کرتے ہوئے اپیل منظور کر لی اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیے۔
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پررجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل پر چیمبر میں سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری چیمبر میں پیش ہوئے جس کے بعدبانی پی ٹی آئی کی چیمبر اپیل منظور کر لی گئی اوررجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کالعدم قراردے دیئے گئے۔
چیف جسٹس نےعذیر بھنڈاری کو دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی اپیل پر نمبر الاٹ کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل عظمیٰ خان کے کیس کےساتھ منسلک کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ ؛پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان چیمبر سماعت کی۔






