
( حاشر وڑائچ )اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کی مبینہ مالی معاونت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو بری کر دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن کا ایک بھی گواہ اعظم سواتی کے خلاف گواہی نہیں دے سکا، مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا مگر ایک بھی بینک اکاؤنٹ پیش نہیں کیا گیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ سواتی صاحب آپکے خلاف پراسکیوشن کے ایک گواہ نے بھی گواہی نہیں دی،پراسیکیوشن نے مالی معاونت کا الزام لگایا مگر ایک بینک اکاؤنٹ فراہم نہیں کیا،جب آپ پر کیس بنایا گیا اس وقت آپ جیل میں تھے،آپ کی بریت کا باقی ملزمان پر فرق نہیں پڑے گا، باقی ملزمان کا ٹرائل الگ سے چلے گا ان پر الزامات کی نوعیت الگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پراپیل منظور ،اعتراضات کالعدم
واضح رہے کہ اعظم سواتی کیخلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج تھا۔






